بن قاسم ٹاون میں ویٹر کی کنپٹی پر پستول رکھ کر بھتہ طلب کرنے اور ہوٹل میں توڑ پھوڑ کرنیوالا بھتہ خور پکرا گیا

بدھ نومبر 15:53

بن قاسم ٹاون میں ویٹر کی کنپٹی پر پستول رکھ کر بھتہ طلب کرنے اور ہوٹل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) بن قاسم ٹاون میں ویٹر کی کنپٹی پر پستول رکھ کر بھتہ طلب کرنے اور ہوٹل میں توڑ پھوڑ کرنیوالا بھتہ خور پکرا گیا ملیر میں علاقہ مکینوں نے دو ڈاکوو ں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاون پولیس نے لینڈ گریبر بھتہ خور، منشیات فروشی اور اغوابرائے تاوان سمیت دیگرمقدمات دو سال سے مطلوب ملزم شوکت جٹ کو گرفتارکرلیا جس نے 21نومبر رات سوا بارہ بجے شاہد شاہ نامی ہوٹل میں گھس کر کام کرنے والے ویٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہوٹل کے برتن توڑے اور ویٹر کی کنپٹی پر پستول رکھ کر بھتہ طلب اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیئے ہوائی فائرنگ بھی کی تھی اس واقعے کا مقدمہ شاہد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملیر کے علاقے سالا ر گوٹھ میں لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کانشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوا لے کردیا ، ملزمان کے قبضے سے پولیس نے ایک ٹی ٹی پستول ، موبائل فونز ، نقدی اور 125موٹرسائیکل برآمد کرلی۔