شاہ محمود قریشی کا چوہدری احمد مختار کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 25 نومبر 2020 15:56

شاہ محمود قریشی کا چوہدری احمد مختار کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چوہدری احمد مختار کے انتقال کی خبر سن کر دل گرفتہ ہوں ،مرحوم ایک زیرک سیاستدان اور پر خلوص شخصیت کے مالک تھے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔وزیر خارجہ نے چوہدری احمد مختار کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔