فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی وزیر اعظم کے ہاتھوں سوفٹ افتتاح کی تقریب ملتوی کر دی گئی

منصوبہ ابھی ادھورا ہے ، آئندہ چندروز میں افتتاح کی دوبارہ تاریخ دی جائیگی، وزیر اعلیٰ افتتاح کرینگے ‘ ذرائع

بدھ 25 نومبر 2020 16:08

فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی وزیر اعظم کے ہاتھوں سوفٹ افتتاح کی تقریب ملتوی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی سوفٹ افتتاح کی تقریب کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ،آئندہ چند روز تک دوبارہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی سوفٹ افتتاح کی تقریب وزیر اعظم کے شیڈول میں شامل تھے لیکن اسے شیڈول نکال دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کام ادھوراہونے اور مقامی سطح کا منصوبہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ۔ دوبارہ افتتاح کی تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔