نئی ٹیکسٹائل پالیسی میںبجلی گیس ٹیرف کم کرنے کی تجویز خوش آئندہے، عماد رضا

ٹیکسٹائل پالیسی میںبرآمدات کا ہدف20ارب80کروڑ ڈالر صنعتی شعبہ کو مراعات سے ہی ممکن ہے‘ میفرا

بدھ 25 نومبر 2020 16:50

نئی ٹیکسٹائل پالیسی میںبجلی گیس ٹیرف کم کرنے کی تجویز خوش آئندہے، عماد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز فیروز پور روڈ ایسوسی ایشن(میفرا) کے چیئرمین سید عماد رضا نے وزیراعظم کی طرف سے 2020سی2025تک کے لیے ٹیکسٹائل پالیسی کے مسودہ کومنظوری کیلئے آئندہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے جس میں بجلی گیس ٹیرف کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دستاویزی پالیسی میں 2025تک ٹیکسٹائل برآمدات 20ارب 80کروڑ ڈالر تک لے جانے کا ہدف مشکل ترین ٹارگٹ ہے جو صنعتی شعبہ کو مراعات سے ہی ممکن ہے ٹیکسٹائل پالیسی میں بجلی اور گیس کے ٹیرف کم کرنے ، ٹیکسٹائل سیکٹرکی مشینری کے لیے لانگ ٹرم فنانسنگ بڑھانے نئی منڈیوں تک رسائی سمیت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پر فوکس کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور حکومت کو مزید قرضوں سے نجات ملے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سید عماد رضا نے مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز فیروز پور ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید عمادر ضا نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی9سینٹ سے کم کرکے 7.5سینٹ، آرایل این جی گیس6.5ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، قدرتی گیس786روپے ایم ایم بی ٹی یو اور 2025تک مین میڈفائبر30فیصد سے بڑھا کر50فیصدتک استعمال کرنے اور مارک اپ کی شرح5فیصد تک برقرار رکھنے سے مینوفیکچرنگ کا شعبہ ترقی کرے گا ۔