سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر خوراک کی من مانیاں ،آزادکشمیر بھر سے فوڈ گرین سپروائزر کی آسامیوں پر تقرری کیلئے من پسند اشتہار جاری کردیا

بدھ 25 نومبر 2020 17:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر خوراک کی من مانیاں ،آزادکشمیر بھر سے فوڈ گرین سپروائزر کی آسامیوں پر تقرری کیلئے من پسند اشتہار جاری کردیا جبکہ چار ماہ بعد خالی ہونے والی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ کی پوسٹ پر اشتہار پہلے ہی سے جاری کرکے دونوں آفیسرانوں نے اپنے من پسند لوگوں کو بھرتی کرنے کا نیا پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ وزیر خوراک سید شوکت شاہ نے پہلے ہی پابندیاں عائد کررکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق 17نومبر 2020ء کو 18سال سے کم اور 40سے زائد سے زیادہ عمر نہ ہونے کی بنیاد پر حکومت آزادجموں و کشمیر سیکرٹری خوراک کی جانب سے جاری ہونے والا اشتہار اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر B-15اوپن میرٹ،باغ ایک آسامی رکھی گئی جبکہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر B-15چار ،پانچ ماہ بعد ریٹائرڈ ہونگے ،اصولاً رولز اور قانون بتاتا ہے کہ جب ملازم ریٹائرڈ ہوتا ہے تو اُس کے بعد اُس کی خالی ہونے والی نشست پر محکمانہ مشاورت کے بعد اشتہار دیا جاتا ہے مگر سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر خوراک جن کا تعلق ایک ہی ضلع سے ہے اُنہوں نے اپنے لوگوں کو بھرتی کرنے کیلئے دیگر میرٹ پر آنے والے لوگوں کا ستیاناس کررکھا ہے جن میں اسٹونوگرافی B-14،اوپن میرٹ 1،فوڈ گرین انسپکٹر B-12کوٹلی مہاجرین 1947بھمبر ،جونیئر کلرک B-11مظفرآباد 1،باغ ،حویلی،پونچھ ،مہاجرین جبکہ اشتہار کی مدت 17نومبر کو ختم ہوچکی ہے جس پر بعض ملازمین نے باقاعدہ عدالت عالیہ سے رجوع کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے موقف اختیار کیا کہ اِن آسامیوں میں ڈیس ایبل آسامیاں بھی تخلیق کی جائیں کیونکہ اُن کا کوٹہ بھی مختص ہے مگر سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر خوراک نے مظفرآباد کی بھی متوقع آسامی جو اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر Bکی تھی اور ابھی تک ریٹائرڈ نہیں ہوئے جس سے دونوں اعلیٰ آفیسرانوں کی بد نیتی کا صاف پتا چل رہا ہے جبکہ سیکرٹری خوراک راجہ امجد ،ڈائریکٹر راجہ حق نواز نے اپنے بھتیجے اور رشتہ داروں کو ایڈجسٹ کروانے کیلئے باقاعدہ پلاننگ شروع کررکھی ہے اُس سے قبل وزیر خوراک سید شوکت شاہ نے 10جنوری 2018ء سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن جو 2020ء تک جاری رہا ہے اِس میں جملہ تقرریوں ،تبادلہ جات پر مکمل طور پر پابندی لگارکھی تھی مگر اُس کے باوجود سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر نے اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے دوبارہ تقرریوں کا کوٹا جاری کردیا،اشتہارات کے ذریعے تاکہ اشتہارات صرف عوام کو دکھانے کیلئے اور اُس پر تعیناتیاں اندرون خانہ مکمل کرنے کیلئے ہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے،محکمہ خوراک محکمے کے اندر ہونے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے اور سیکرٹری خوراک ، ڈائریکٹر خوراک کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کرکے اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے جو ادارے کے رولز اور قوانین کو دائو پر لگاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :