لیپا شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وادی لیپا کا زمینی رابطہ تین دن گزر جانے کے بعد بھی بحال نہ ہو سکا

بدھ 25 نومبر 2020 17:03

وادی لیپہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) لیپا شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وادی لیپا کا زمینی رابطہ تین دن گزر جانے کے بعد بھی بحال نہ ہو سکا لیپا تین دن سے بتھواڑگلی اور شیر گلی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی لیپا تین دن سے مسلسل برف باری کا سلسلہ جاری ہے جیسے وادی لیپہ کی رابطہ سڑکیں بند ہیں وادی لیپہ کا زمینی رابطہ تین دن سے دارالحکومت سے کٹا ہوا ہیوادی لیپہ برفباری کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنے شدید برف باری کے باعث سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ محکمہ شاہرات کے ترجمان کے مطابق موجی شیر گلی روڈ شیرگلی ٹاپ تک بحال کر دی گئی ہے آگے موسم خراب ہے جس وقت موسم صاف ہو گا مشنری دوبارہ سے برف ہٹانے کا کام دوبارہ سے شروع کیا جائے گالیپہ انتظامیہ کی جانب سے شدید موسم میں شہری غیر ضروری سفر نہ کریں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے برفباری کا یہ سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :