اعظم سواتی سے مصری سفیر طارق محمد دہروگ کی ملاقات ،منشیات کی روک تھام پر تبادلہ خیال

منشیات میں ملوس افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اعظم سواتی

بدھ 25 نومبر 2020 18:32

اعظم سواتی سے مصری سفیر طارق محمد دہروگ کی ملاقات ،منشیات کی روک تھام ..
․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وفاقی اعظم سواتی سے مصری سفیر طارق محمد دہروگ نے ملاقات کی جس میں منشیات کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہاکہ منشیات کا مسئلہ امن و امان سے زیادہ ذہن سازی سے وابستہ ہے ، وزارت انسداد منشیات، منشیات کی طلب کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔اعظم سواتی نے کہاکہ مصنوعی منشیات سب سے بڑا چیلنج ہے، 500 سے زائد مصنوعی منشیات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مصنوعی منشیات مٹھائیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی شکل میں چھپی ہوتی ہیں، سرحدوں پر منشیات کے کنٹرول کو بہتر بنانے کے لئے وزارت پوری کوشش کر رہی ہے۔ اعظم سواتی نے کہاکہ ہم پچھلے کچھ مہینوں میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا گیا ہے۔اعظم سواتی نے کہاکہ منشیات میں ملوس افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مصر کے مابین منشیات پر معاہدے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔اعظم سواتی نے کہاکہ اس معاہدے کو وقت کی ضرورت کے مطابق بہتر بنایا جائے گا