نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنادیا ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

ملک اور قوم نالائق وزیر اعظم اور غیر منتخب مشیروں کے رحم و کرم پر ہے ، سیکرٹری اطلاعا ت پیپلز پارٹی

بدھ 25 نومبر 2020 18:32

نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنادیا ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ نے کہاہے کہ نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پٹرولیم سیکٹر میں 122 ارب روپے کا حساب کون دے گا ، سلیکٹڈ وزیراعظم نے ہر وزارت میں اپنے اے ٹی ایم بھرتی کیئے ہیں ،مد ہوشوں کی حکومت نے ملک کو کنگال اور قوم کو بدحال کردیا ہے ،نالائق وزیر اعظم نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ میں دفن کردیا ہے ، ملک اور قوم نالائق وزیر اعظم اور غیر منتخب مشیروں کے رحم و کرم پر ہے ۔