سائنس فکشن فلم میں مارک رفالو، اپنے ہم عمر ریان رونلڈس کے والد بننے کو تیار

بدھ 25 نومبر 2020 20:02

سائنس فکشن فلم میں مارک رفالو، اپنے ہم عمر ریان رونلڈس کے والد بننے ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم میں سپر سٹار مارک رفالو اپنے ہم عمر ریان رونلڈس کے والد بننے کیلئے تیار ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس کی آنیوالی سائنس فکشن فلم 'دی ایڈم پروجیکٹ' میں مارک رفالو خود سے محض 8 سال کم عمر ریان رونلڈس کے والد بنیں گے۔ریان رونلڈس کی فلم 'دی ایڈم پروجیکٹ' کی کاسٹ میں مارک رفالو اور 61 سالہ کیتھرائن کنیر کو بھی شامل کیا گیا ہے جو فلم میں ولن کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم کی کہانی خاتون ولن کی جانب سے سائنسدان کی بنائی گئی اہم ترین ٹیکنالوجی کو چرا کر اس کے غلط استعمال کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں ہیرو کے والد کا کردار مارک رفالو ادا کریں گے جو فلم میں ایک طبیعات دان ہوتے ہیں اور وہ کئی سال کی محنت کے بعد ایک منفرد ٹیکنالوجی بناتے ہیں، تاہم ویلن اس ٹیکنالوجی کو چرا لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں ریان رونلڈس والد مارک رفالو کی جانب سے بنائی گئی منفرد ٹیکنالوجی کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیں گے۔

مذکورہ فلم میں اداکارہ جینیفر گارنر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی اور وہ ممکنہ طور پر ہیرو کی محبوبہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔'دی ایڈم پروجیکٹ' نامی مذکورہ سائنس فکشن فلم میں بڑی کاسٹ کے علاوہ نئے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے اور عمر رسیدہ ولن خاتون کی طاقت بڑھانے کیلئے انہیں نوجوان اداکارائیں اور اداکار بھی ساتھی کے طور پر دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :