ناجائزاورنااہل حکمرانوں کو کوروناکے پیچھے چھپنے نہیں دینگے، مولانا فضل الرحمن

اصل کوروناموجودہ مسلط کردہ حکمران ہیں انکے جانے سے ہی ملک اورقوم ترقی کرسکے گی

بدھ 25 نومبر 2020 23:09

ناجائزاورنااہل حکمرانوں کو کوروناکے پیچھے چھپنے نہیں دینگے، مولانا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پی ڈی ایم کے سربراہ اورجمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ناجائزاورنااہل حکمرانوں کو کوروناکے پیچھے چھپنے نہیں دینگے ۔اصل کوروناموجودہ مسلط کردہ حکمران ہیں انکے جانے سے ہی ملک اورقوم ترقی کرسکے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے الخیرٹرسٹ کے مرکزی سیکریٹریٹ سائٹ ایریا کے دورے کے موقع پر ٹرسٹ کے چئیرمین حاجی محمدادرہس مرحوم کے انتقال پر معاون چئیرمین اورانکے برادرصغیرحاجی محمد طاہر سے تعزیت کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ٹرسٹ کے انفارمیشن سیکریٹری مولانا مشتاق الرحمن زاہد۔مولانا محمدغیاث مولانا حماداللہ شاہ مولانا مصباح العالم،عظیم اللہ عثمان اوردیگرموجودتھے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے حاجی محمدادریس کی گراں قدرخدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ حاجی صاحب نے پوری ذمہ داری کے ساتھ خدمت انسانیت کے عظیم کردارکونبھایا انکے ساتھ انتہاء خلوص اورمحبت کاتعلق تھا ایسی شخصیت جوہرلحاظ سے اپنے خاندان اوردوستوں میں محبوب ہو جب وہ دنیا سے رخصت ہوجاتاہے توپھردکھ دردکااحساس بہت زیادہ ہوتاہے ،حاجی صاحب صرف اپنے خاندان کے لئے نھی پورے ملک کے جماعتی حلقہ احباب کے لئے محبوب تھے انکے جانے سے ہم سب مغموم ہیں اللہ پاک ہم سب کے لئے اس دکھ کوآسان فرمائے انہوں نے مزیدکہاکہ ملکی معیشت کابیڑاغرق کردیاگیاہے پوری قوم مہنگاء کے پہاڑتلے دبی ہوء ہے انکی زندگی اجیرن بنادی گء ہے قوم ہرصورت ناجائزحکومت سے چھٹکاراچاہتی ہے انہوں نے کہاکہ دھاندلی زدہ حکومت کوکسی صورت تسلیم کرنے کوتیارنھی پہلے دن سے الیکشن کومستردکرچکے ہیں عوامی مینڈیٹ پر شب خون ماراگیاہے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں حکومت کابوریابسترگول کرنے پر مکمل متفق ہیں ۔

انہوں نے کہا جب تک جعلی حکمرانوں کو گھرنھی بھیجاجاتااس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اوراپنی آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ان شا اللہ العزیز حاجی صاحب کی خدمات یادرکھی جائنگی وہ بھلانے والے نھی اللہ تعالی انکی دینی،ملی اورانسانی خدمات کو آخرت میں مغفرت کازریعہ بنائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک حاجی محمدادریس کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اورہم سب کو صبرجمیل سے نوازے بعدازاں مولانا فضل الرحمن نے حاجی محمدادریس کی ننھی پری حسنی ادریس کو گودمیں لیکر پیارکیا۔