عوامی فلاح کی قانون سازی پر خصوصی توجہ دی جائے،وزیر اعظم عمران خان

کسانوں کی زر عی پیداوار کی استعداد بڑ ھانے کے لئے خصوصی پیکج کی تیاری کی بھی ہدایت صوبائی سطح پر اسمبلی سے منظور شدہ قوا نین کی تعداد آرڈیننس سے زیادہ ہے ،اب تک بہت سے قوانین دہائیو ں کے بعد بدلے گئے ہیں،وزیر قانون راجہ بشارت کی بریفنگ

بدھ 25 نومبر 2020 23:12

عوامی فلاح کی قانون سازی پر خصوصی توجہ دی جائے،وزیر اعظم عمران خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح کی قانون سازی پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیر اعظم عمران خان کو وزارت قانون کی طرف سے صوبائی اسمبلی میں اب تک کی گئی قانون سازی پر وزیر قانون راجہ بشارت نے بریفنگ دی ۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر ، وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلی عہدے داروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ صوبائی سطح پر اسمبلی سے منظور شدہ قوا نین کی تعداد آرڈیننس سے زیادہ ہے اور اب تک بہت سے قوانین دہائیو ں کے بعد بدلے گئے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے وزارت قانون کی پرفارمنس کی تعریف کی اور تاکید کی کہ عوامی فلاح کی قانون سازی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کارپورٹیو ڈیپارٹمنٹ کو موثر انداز میں فعال کرنے پر بریفنگ دی اور وزیر اعظم نے کسانوں کی زر عی پیداوار کی استعداد بڑ ھانے کے لئے خصوصی پیکج کی تیاری کی بھی ہدایت کی ۔