فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے

بدھ 25 نومبر 2020 23:22

فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے
ارجنٹینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے۔ارجنٹائن میڈیا کے مطابق میراڈونا دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی ہے۔وکیل کے مطابق میراڈونا کا انتقال گھر میں ہوا۔

(جاری ہے)

60 سالہ فٹبالر کی گزشتہ دنوں دماغ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم اب چند ہفتوں بعد حرکت قلب بند ہوجانے ان کا انتقال ہوگیا۔

میرا ڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے سابق کپتان رہے ہیں اور اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی تھے جن کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986 میں ورلڈکپ جیتا۔میراڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں تاہم 2010 ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس پر انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :