لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر پاکستان میں بھی فضاسوگوار رہی

جمعرات 26 نومبر 2020 14:18

لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر پاکستان میں بھی فضاسوگوار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیگو میراڈونا کے انتقال پر پاکستان میں بھی فضا سوگوار رہی ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر فیصل صالح حیات، کرنل (ر) احمد یار خان لودھی، اعظم خان، قومی ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ خان، کلیم خان، کھلاڑیوں اور فٹبال آرگنائزرز نے عظیم فٹبالر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیاگو میراڈونا دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان کا انتقال فٹبال کا بڑا نقصان ہے، ان کی کھیل کے لیے خدمات کو دنیا میں یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ سینئر اور جونیئر لاٹ نے نہ صرف ان کو اپنا آئیڈیل بنایا بلکہ ان سے بہت کچھ سیکھا، بلاشبہ انہیں فٹ بال کا لیجنڈ آف دی سنچری قرار دیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ارجنٹائن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈیاگو میراڈونا کا انتقال حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا جبکہ وہ اس دوران بیونس ا?ئرس میں اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔