ڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی پر 16ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر دیا

انسپکٹر عہدے کے 08ایس ایچ اوز اور سب انسپکٹر عہدے کے 08ایڈیشنل ایس ایچ او کو لائن حاضر کیاگیا

جمعرات 26 نومبر 2020 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ناقص کارکردگی پر 16ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر دیا ،انسپکٹر عہدے کے 08ایس ایچ اوز اور سب انسپکٹر عہدے کے 08ایڈیشنل ایس ایچ او کو لائن حاضر کیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھاٹی گیٹ انسپکٹر منور احمد ، ایس ایچ او تھانہ سند ر انسپکٹر شرجیل ضیا ء ،ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد یوسف بٹ ،ایس ایچ او تھانہ ہنجر وال انسپکٹرر محمد اکمل ،ایس ایچ او باغبانپورہ انسپکٹر زاہد حسین شاہ ،ایس ایچ او مناواں انسپکٹر خالد محمود لائن ،ایس ایچ او باٹاپورانسپکٹر فاروق اصغر ،ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر علی اجود ،ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سبزہ زارسب انسپکٹر عمران قمر،ایڈیشنل ایس ایچ قلعہ گجر سنگھ سب انسپکٹر اشفاق احمد ،ایڈیشنل ایس ایچ مزنگ سب انسپکٹر دیس محمد ،ایڈیشنل ایس ایچ سرور روڈ سب انسپکٹر ندیم خالد ،ایڈیشنل ایس ایچ ہربنس پورہ سب انسپکٹر محمد ندیم ،ایڈیشنل ایس ایچ اچھرہ سب انسپکٹر عامر سہیل ،ایڈیشنل ایس ایچ ملت پارک سب انسپکٹر محمد نسیم خان اورایڈیشنل ایس ایچ گلشن راوی سب انسپکٹر امجدجاویدکو لائن حاضر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :