جامعہ این ای ڈی میں تعمیراتی انجینئرنگ لا میں ماسٹرزکروایا جائے گا

پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا ماسٹرز ہے جس میں سول انجینئرزکو تعمیراتی حوالوں سے موجودہ قوانین سے ہم آہنگ کیا جائے گا

جمعرات 26 نومبر 2020 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) جامعہ این ای ڈی کے زیرِاہتمام تعمیراتی انجینئرنگ کے قوانین میں ماسٹرزکروایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سول انجینئرنگ کے شعبہ میں تعمیراتی انجینئرنگ قوانین کی اہمیت کے پیشِ نظر اس میں اسپشلائزیشن کروائی جارہی ہے۔ یہ پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا ماسٹرز پروگرام ہے جس میں سول انجینئرزکو تعمیراتی حوالوں سے موجودہ قوانین سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بتایا کہ شعبہ سول انجینئرنگ کی سینئر فیکلٹی کی کاوشوں سمیت، ڈاکٹر فرخ عارف نے اس پروگرام کو ڈیزائن کیا ہے،اس ڈھائی سالہ ماسٹرز پروگرام کا آغاز رواں ہفتے ہوچکا ہے۔تعمیراتی صنعت کی ضرورت کے پیش نظر اس پروگرام کی افادیت کوبڑھانے کے لیے اس میں سینئر لا کنسلٹنٹ، ججزصاحبان اور تعمیراتی صنعت کے ماہرین سے مدد لی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرخ عارف کا کہناتھاکہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جو مستقبل کی تعمیراتی صنعت اور پاکستان کی معاشی ترقی کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، مزید کہا کہ شعبہ سول انجینئرنگ کے سینئر اساتذہ نے اس پروگرام کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ این ای ڈی یونی ورسٹی کی جانب سے یہ اقدام سول انجینئرنگ کے پیشے میں معیار کو بڑھانے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا.

متعلقہ عنوان :