پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو جرمانوں کا اعلان

جمعرات 26 نومبر 2020 16:19

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2020ء) : پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف 20 ہزار سے 40 لاکھ روپے اور غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف تین لاکھ روپے تک جرمانہ کا اعلان کر دیا۔ اتھارٹی نے نجی تعلیمی اداروں کیلئے دس نکاتی ہدایات جاری کر دیں۔ پریس ریلیز کے مطابق 26 دسمبر سے تمام تعلیمی ادارے 10 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں، پرائیویٹ اداروں کو پابند کرنا ہے کہ وہ مکمل طور پر اپنے تعلیمی ادارے اور اکیڈمیاں بند رکھیں، کہیں بھی کسی بھی صورت وہ بچے سکول نہیں بلا سکتے، کوئی بھی ٹیچر گھر میں یا دکان میں کہیں بھی بچوں کو ٹیوشن پر نہیں بلا سکتا، خلاف ورزی کی صورت میں 20 ہزار سے 40 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری سکول کے علاقہ میں بھی اگر کوئی پرائیویٹ سکول کھلا ہو گورنمنٹ سکول کے ہیڈ کو چاہئے کہ وہ فی الفور اپنے اے سی او کو اس بارے اطلاع دے، سرکاری آفیسرز کسی بھی لحاظ سے کمزور نہیں ہیں اور ایسا ہو نہیں سکتا کہ کوئی بھی ادارہ سرکاری آفیسر کے آرڈر نہ مانے کیونکہ آفیسر کا آرڈر دراصل حکومت کا آرڈر ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس حوالہ سے کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، سکول سٹاف میں سے آدھا سٹاف سوموار اور آدھا سٹاف جمعرات والے دن سکول جائے گا کہ اداروں کی دیکھ بھال ہوتی رہے اور ہمارے معزز ٹیچرز کو اس بات کا برا نہیں منانا چاہئے کیونکہ اس میں آپ کے اپنے ادارہ کا فائدہ ہے، بچوں کو ہوم ورک دیں، سالانہ پیپرز آدھے ہوم ورک سے بنیں گے اور آدھے بقیہ سلیبس بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :