میڈیکل کے طلبا کا انٹری ٹیسٹ ہوگا یا نہیں معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایم سی کے تحت میڈیکل کے ا دو الگ الگ تاریخوں میں انٹری ٹیسٹ لینے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت پر نوٹس جاری کر دیے

جمعرات 26 نومبر 2020 16:27

میڈیکل کے طلبا کا انٹری ٹیسٹ ہوگا یا نہیں معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) میڈیکل کے طلبا کا انٹری ٹیسٹ ہوگا یا نہیں معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا، سندھ ہائیکورٹ نے پی ایم سی کے تحت میڈیکل کے ا دو الگ الگ تاریخوں میں انٹری ٹیسٹ لینے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت پر نوٹس جاری کر دیے۔۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ایک بار پھر پی ایم سی کی جانب سے میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کا معاملہ پہنچ گیا عدالت نے دو الگ الگ ٹیسٹ لینے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ایم سی سے کل ساڑھے دس بجے تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار طلبہ نے موقف اختیار کیا کہ پی ایم سی کے تحت 29 نومبر اور 9 دسمبر کو انٹری ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، الگ الگ تاریخوں پر انٹری ٹیسٹ لینے سے میڈیکل کے طلبہ میرٹ متاثر ہوگا۔ طلبہ نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ پی ایم سی کو ایک ہی تاریخ میں تمام میڈیکل کے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ لینے کا حکم دیا جائے، درخواست پر سماعت جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔