بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو معروف فٹبالر میرا ڈونا کی موت پر افسردہ

میراڈونا ایک چمکتا ہوا ایتھلیٹ تھا جو کھیل میں خوبصورتی اور خوشی لانے کی اہلیت رکھتا تھا،انسٹاگرام اسٹوری میں خراج عقیدت

جمعرات 26 نومبر 2020 16:27

بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو معروف فٹبالر میرا ڈونا کی موت پر افسردہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر میراڈونا کی موت پر افسردہ ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میراڈونا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میراڈونا ایک چمکتا ہوا ایتھلیٹ تھا جو کھیل میں خوبصورتی اور خوشی لانے کی اہلیت رکھتا تھا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں میراڈونا اور ارجنٹینا کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ شب دنیائے فٹبال کا عظیم باب بند ہوگیا۔ اسٹار فٹبالر میراڈونا60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونیسے جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔میراڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو شاعرہ اور ادیبہ ہیں اور وہ پاکستان ، امریکا اور برطانیہ کے مختلف اخباروں میں کالم بھی لکھتی ہیں۔1997 میں پندرہ برس کی عمر میں فاطمہ بھٹو کا پہلا شعری مجموعہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان سے شائع ہوا تھا۔