یم ٹی آئی جیسے کالے قانون کا لانا صحت کے شعبہ پر خود کش حملہ کرنے کے برابر ہے،ہیلتھ گرینس گرینڈ الائنس

ایم ٹی آئی سے شوکت خانم اور اس کی فنڈنگ کرنے والوں کو مالی فائدہ پہنچایا جائے گا،کسی بھی صورت غریب عوام سے علاج کی مفت سہولت چھیننے نہیں دینگے،حکومت کو ظالمانہ ایکٹ کو وایس لینا پڑیگا،بنی گالہ میں دھرنا دینگے سڑکوں پر نکلیں گے،پیر سے احتجاج کرینگے ،اگر ایسا نہ کیا تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی، ڈاکٹر اسفند و دیگر کی پریس کانفرنس

جمعرات 26 نومبر 2020 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ہیلتھ گرینس گرینڈ الائنس نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی جیسے کالے قانون کا لانا صحت کے شعبہ پر خود کش حملہ کرنے کے برابر ہے،ایم ٹی آئی سے شوکت خانم اور اس کی فنڈنگ کرنے والوں کو مالی فائدہ پہنچایا جائے گا،کسی بھی صورت غریب عوام سے علاج کی مفت سہولت چھیننے نہیں دینگے،حکومت کو ظالمانہ ایکٹ کو وایس لینا پڑیگا،بنی گالہ میں دھرنا دینگے سڑکوں پر نکلیں گے،پیر سے احتجاج کرینگے ،اگر ایسا نہ کیا تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

ان خیالا ت کا اظہار پمز ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الاہنس کے لیڈران چیئرمین ڈاکٹر اسفندیار خان اور وائس چیئرمین ریاض گجر و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ترجمان جی ایچ اے ڈاکٹر حیدر عباسی نے کہاکہ ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی ہے اور ہمیں حسب وعدہ اعتماد میں لئے بغیر ایم ٹی آئی آر ڈیننس لایا جا رہا ہے جو کے ایک ناکام سسٹم ہے اور خیبر پختونخواہ میں فیل ہو چکا ہے،جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ پیمز ہسپتال صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں میں سرفہر ست ہے اور ہمارے ملک میں جب بھی کوئی وباء کرونا، قدرتی آفات زلزلہ و سیلاب اور ہنگامی جنگی حالات جیسے ضربِ عضب جیسے ہنگامی حالات آئے پمز کے طبعی عملے نے بڑھ چڑھ کر اسکا مقابلہ کیا اور حکومت وقت کے ساتھ ملکر شانہ بہ شانہ اپنی قوم کی صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دیں اور آج بھی جب پورا ملک کرونا جیسی وباء کا شکار ہے اس دوران ایم ٹی آئی جیسے کالے قانون کا لانا صحت کے شعبہ پر خود کش حملہ کرنے کے برابر ہے گزشتہ کرونا کی لہر میں بھی پمز ہسپتال پورے پاکستان میں کرونا کے علاج ومعالجہ میں سر فہرست تھا اور آج بھی سرفہر ست یے ماضی میں جب 2005 کے زلزلے کی صورت میں آنے والی ہنگامی حالت میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جب ملک میں انارکی اور دہشت گردی کا دور تھا اس پمز کے طبی عملے نے اپنی افواج کے شانہ بہ شانہ ضربِ عضب میں میڈیکل ریلیف کیمپ لگا کر تیس 30 ہزار سے زائد متاثرین کو علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی تھی اسی سابقہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے پمز اسپتال کے دورے کرنے کے بعد پمز کو صحت کے شعبہ میں قابل قدر خدمات انجام دینے پر اطمینان اور فخر کا باعث قرار دیا تھا جبکہ موجود وزیراعظم عمران خان نے بھی کئی بار پمز ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور پمز کے کردار کی تعریف کی کہ پمز اپنا کردار کامیابی سے ادا کر رہا ہے ان سب تعریفی خدمات انجام دینے کا صلہ ہمیں یہ دیا جارہا ہے کہ آج اس ادارے اور اسکے ملازمین کا مستقبل تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے اور ایم ٹی آئی جیسے کالے قانون کے تحت بندر بانٹ اور لوٹ کا بازار گرم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جسکی واضح مثال اسکول آف ڈینٹسٹری میں گزشتہ دنوں منظور نظر لوگوں کے رشتے داروں اور سیاسی وابستگی پر نااہل افراد کو گریڈ 17 اور 18 میں راتوں رات بھرتیاں ہیں جو کہ کسی قسم کے میرٹ اور کمیشن کے مقابلے کے امتحان کے بغیر رکھے گئے ہیں جو انصاف اور میرٹ کا کھلے عام قتل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم صحت کے نظام میں بہترین کے خواہش مند ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں ناکام نظام کو وفاق اسلام آباد میں نافذ کرنا عقل مندی نہ ہے بلکہ ناہل افراد کو نوازنے اور میرٹ اور قابلیت کا قتل عام ہے جسکی ہم مخالفت کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی ہمارے دو سو کے قریب ساتھی کرونا جیسی وباء کا مقابلہ کرتے ہوئے خود کرونا کا شکار ہو چکے ہیں ہمارے کئی ساتھی اس وباء میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں ہم ان حالات میں بھی اپنی قوم کی خدمت کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے جبکہ ایم ٹی آئی کا خالق نوشیروان برکی گزشتہ کرونا کے حالات میں اپنے ملک کو چھوڑ کر امریکہ جا بیٹھا تھامصیبت کی گھڑی میں انہیں پاکستانی ڈاکٹرز نے قوم کی خدمت کی اور اب جب حالات کچھ بہتر ہوئے تو صحت کے اداروں میں شب خون مارا جا رہا ہے اور آج جب ہم ایک طرف کرونا سے مسلسل مصروف جنگ ہیں اور ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں ہمیں آرام سے کام سرانجام دینے کے بجائے اس نئی مصیبت میں مبتلاء کر دیا ہے ہم ایم ٹی آئی کو تسلیم نہیں کرتے کیونکہ یہ ایک مسترد اور ناکام شدہ نظام ہے جو گزشتہ سات سال سے صوبہ خیبرپختونخوا میں رائج ہے اور اگر یہ نظام کامیاب ہوتا تو آج خیبرپختونخوا کے چالیس فیصد مریض پمز اسلام آباد کا رخ نہ کر رہے ہوتے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے پورے پانچ سال میں کوئی ایک بھی بالغ دل کے مریض کا آپریشن نہیں ہو سکا خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں نہ ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں اور نہ ہی مریضوں کو دوا یاں مل رہی ہیں اور نہ ہی سہولیات مل رہی ہیں صرف دعوی کی حد تک حکومت کی باتیں ہیں اسلام آباد میں فعال کرنے کے بجائے اسے ناکام کرنے کیلئے نیا قانون لاکر ناکام ادارہ بنانے اور پھر من پسند افرادہاتھوں میں اس قومی اثاثے کی فروخت جیسا قدم اٹھایا جائے گا جس کی ہم شدید مخالفت کرتے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ناکام نظام کو واپس لے۔

پیر کے دن سے ہم دو گھنٹے کے علامتی احتجاج کا اعلان کرتے ہیں اس دوران ہم کرونا اور ایمرجنسی میں اپنی سروسز فراہم کرتے رہیں گے اور اور اپنا احتجاج روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں گے ہم نہیں چاہتے کرونا کی وبا کے درمیان اپنے مریضوں کو تنہا چھوڑ دیں مگر حکومت بھی ہوش کے ناخن لے اور اس قانون کو واپس لیں ورنہ شدیدمزاحمت ہماری مجبوری ہوگی۔