راولپنڈی بورڈ نے اسپیشل امتحانات کوویڈ 19 انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 26 نومبر 2020 16:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء)راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے اسپیشل امتحانات کوویڈ 19 انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں12ہزار 371 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا، جس میں سے 10ہزار 142 اٴْمیدواران انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں شامل ہوئے۔انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں 1255اٴْمیدواران کامیاب ہوئے جبکہ 8756 فیل ہوئے، انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں کامیابی کا تناسب 12.37 رہا اور 222 اٴْمیدواران غیر حاضر رہے۔ترجمان کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں 4350 طالبات اور 5792 طلباء شامل ہوئے،نتائج داخلہ فارمز پر دیئے گئے موبائیل نمبرز پر بجھوائے گئے ہیں۔