وزیراعظم سے زلفی بخاری کی ملاقات ،ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 1500 گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تفصیلی گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2020 17:23

وزیراعظم سے زلفی بخاری کی ملاقات ،ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 1500 گھروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء)وزیر اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت سید ذوالفقار عباس بخاری نے ملاقات کی جس میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 1500 گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،منصوبہ معیاری اور سستی رہائش کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے گا اور اسکا افتتاح اگلے سال جنوری میں ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے منصوبے کو موجودہ حکومت کے عوام کیلئے سستی رہائشی کے عزم کی عملی شکل قرار دیتے ہوئے سراہا۔