ڈپٹی کمشنر ملتان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ کی درخواست مسترد کر دی
کورونا وائرس کے باعث حکومت پنجاب نے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا رکھی ہے پی ڈی ایم کا جلسہ کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے. ڈی سی ملتان عامر خٹک
میاں محمد ندیم جمعرات 26 نومبر 2020 17:18
(جاری ہے)
قبل ازیں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں اور احتجاج کو روکنے کے لیے رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے جبکہ کورونا اور دیگر بہانوں کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کے جنازے پر سیاست نہیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے. مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کا کورونا مثبت آیا کیا حکومت کے پاس ان لوگوں کا ڈیٹا ہے جو جلسوں میں متاثر ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پروپیگنڈا کر رہی ہے جس کے دعوﺅں میں کوئی صداقت نہیں حکومت کو کورونا کے معاملے میں حزب اختلاف سے مشاورت کرنی چاہیے. مسلم لیگ( ن)کے راہنماءنے کہا کہ سیاست کو دشمنی میں لے جائیں تو اخلاقیات ختم ہو جاتی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف کو دو ہفتوں کا پیرول دیا جائے شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں اور پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کے لیے آنا ہے. انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے میں شرکت کریں گے اور ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو کو جلد صحت یاب کرے واضح رہے کہ اپنے ٹوئٹرپیغام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بتایا تھا کہ ان کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ‘انہوں نے بتایا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور مجھے معمولی علامات ہیں جس پر میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے. بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ میں گھر سے کام کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور پی پی پی کے یوم تاسیس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لوگوں کو ماسک پہننے کی تلقین بھی کی اور کہا کہ میں آپ کا منتظر ہوں گا . بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ ایک ایسے وقت میں مثبت آیا جب ایک روز بعد یعنی 27 نومبر کو ان کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہونے جارہی ہے بلاول ہاﺅس میں ہونے والی اس منگنی کی تقریب کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کے لیے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی ہے اور صرف انہیں افراد کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہوگا. ایسی بھی اطلاعات تھیں کہ 2 روز قبل بلاول بھٹو زرداری کے مشیر جمیل سومرو کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی آرہی ہے جبکہ اس سلسلے میں ملک میں نہ صرف تعلیمی اداروں کو ایک مرتبہ پھر بند کیا گیا ہے بلکہ صوبائی حکومتوں نے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی اپناتے ہوئے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں.
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.