لائن کلب کے اشتراک سے بخش ہسپتال دھنیالہ میں ذیابیطس کیئر سنٹر قائم کیا جائیگا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2020 17:29

لائن کلب کے اشتراک سے بخش ہسپتال دھنیالہ میں ذیابیطس کیئر سنٹر قائم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لائن کلب کے اشتراک سے بخش ہسپتال دھنیالہ میں ذیابیطس کیئر سنٹر قائم کیا جائیگا جس کے لیے ایک ایم او یو دونوں کے درمیان ہوا

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال اورلائن کلب انٹرنیشنل کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے جبکہ لائن کلب کے اشتراک سے بخش ہسپتال دھنیالہ میں ایک کیئر سنٹر قائم کیا جائیگا لائن کلب کے گورنر ارشد محمود ،اسحاق ڈار، مظہر اکرام کے علاوہ چوہدری غلام جعفر ،چوہدری فرید مشتاق کے علاوہ عوام کی خاصی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)


سابق چیئرمین یوسی چوہدری غلام جعفر نے کہاکہ یہ ہسپتال مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے اور اس کو جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :