Live Updates

کورونا کے باعث دنیا بدل گئی، بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی،عثمان بزدار

جمعرات 26 نومبر 2020 17:47

کورونا کے باعث دنیا بدل گئی، بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست ..
لاہور۔26نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25نومبر2020ء) :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے، اپوزیشن رہنمائوں نے پہلے بھی اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراعلی نے کہاکہ قوم کورونا وبا کے باوجود منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وبا میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑاجبکہ دوسری طرف اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں لیکن یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی،آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک اور کورونا پر سیاست المیہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات