ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں،منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2020 17:48

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں،منشیات فروش ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری تفصیلات کے مطابق شوکت محمود اے ایس آئی تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد محمود ولد محمد عارف ساکن فضائل پور تحصیل و ضلع جہلم سے 400گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

محمد اشفاق ایس آئی تھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان غفور ولد عبد الغفور ساکن محلہ رمضان پورہ جہلم سے 120گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :