لیونل میسی اور پیلے کا ڈیاگو میرا ڈونا کو خراج عقیدت

جمعرات 26 نومبر 2020 17:52

لیونل میسی اور پیلے کا ڈیاگو میرا ڈونا کو خراج  عقیدت
بیونس آئرس۔26نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25نومبر2020ء) :ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی اور برازیل کے فٹ بالر پیلے نے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور فٹ بال کے لئے ان کی خدمات پر خراج  عقیدت پیش کیا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لیونل میسی نے کہا کہ ڈیاگو میراڈونا ہمیشہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

لیونل میسی نے کہا کہ تمام ارجنٹائن اور فٹ بال کی دنیا کے لئے آج ایک افسوسناک دن ہے‘ میراڈونا ہمیں چھوڑ گئے ہیں مگر وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ میسی نے کہا کہ میں ان کے ساتھ گزارے تمام لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ برازیل کے معروف فٹ بالر پیلے نے ڈیاگو میراڈونا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے جہاں بھی ایک ساتھ فٹ بال کھیلیں گے۔ ان کی موت کی خبر افسوسناک ہے۔ آج میں نے اپنا ایک عزیز دوست اور دنیا نے ایک لیجنڈ کھو دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :