شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار ہمدردی ،نیک تمنائوں کا اظہار

جمعرات 26 نومبر 2020 18:32

شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار ہمدردی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار ہمدردی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت پیشی کے موقع پر شہبازشریف کو بلاول بھٹو زرداری کے کورونا مثبت ہونے کی اطلاع دی گئی جس پر شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی بلاول بھٹو زرداری کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی بلاول بھٹو سمیت تمام مریضوں کو جلد صحت یابی عطاء کرے۔