کورونا وائرس، امریکی سپریم کورٹ نے گرجا گھروں پر پابندی کا گورنر نیویارک کا حکم معطل کردیا

جمعرات 26 نومبر 2020 19:36

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) امریکی سپریم کورٹ نے گرجوں پر پابندی کا گورنر نیویارک کا حکم معطل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے نیویارک میں کورونا کے سبب گرجا گھروں (چرچ) پر عائد پابندی کا گورنر نیویارک کا حکم معطل کردیا۔عدالتی فیصلے میں کہا کہ گورنر نیویارک کی جانب سے عائد پابندیاں غیرجانبدارانہ نہیں بلکہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سپریم کورٹ میں نیویارک میں مذہبی عبادات کے اجتماع پر پابندی کے خلاف عیسائی اور یہودی گروپ کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواست کی حمایت کی۔درخواست کے حق میں پانچ میں سے چار ججز نے ووٹ دیا۔ صدرٹرمپ کی نامزد جج ایمی کونی بریٹ کا ووٹ فیصلہ کن رہا۔ امریکی ہائوس آف ورشپ نے نیویارک کے گورنر کے حکم کو امریکی آئین کے تحت دی گئی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔