بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (کل) سہ پہر تین بجے ہوگا

جمعرات 26 نومبر 2020 20:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (کل)جمعہ کو سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس میں محکمہ تعلیم، منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے جبکہ گزشتہ اجلاس میں موخر شدھ سبزی منڈی کی الاٹ منٹ ،ڈیری فارمز کی کوئٹہ سہر سے باہر منتقلی ،محکمہ تعلیم کے 9سو استاتذہ کی مستقلی، ممتاز جیولر محمد اسماعیل کاکڑ کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق علیحدہ علیحدہ توجہ دلائو نوٹسز پیش کئے جائیں گے، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی تحصیل ماشکیل کو ٹائون کا درجہ دینے، ٹائٹس جانسن اقلیتی برادی کی اراضیات اور عبادت گاہوں سے قبضہ واگزار کروانے، اختر حسین لانگو، ملک نصیر شاہوانی، احمد نواز بلوچ دشت، سپن کاریزک، ہنہ اوڑک وغیرہ میں ون ویلنگ کی روک تھام، شکیلہ نوید دہوار صوبے میں خواتین پولیس فورس اور تھانوں کے قیام ، ملک نصیر شاہوانی، میر حمل کلمتی، نصیر اللہ زیرے، احمد نواز بلوچ گوادر میں لوگوں کی جدی پشتی اراضیات کو سرکاری قرار دینے کے فیصلے کو واپس لینے سے متعلق اپنی اپنی قرار دادیں پیش کریں گے ، اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں تاجر رہنماء اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف باضابطہ شدھ تحریک التواء پر بحث بھی کی جائیگی۔