مرید عباس قتل کیس، مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

جمعرات 26 نومبر 2020 21:17

مرید عباس قتل کیس، مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) کراچی سینٹرل جیل میں قائم سیشن عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی سینٹرل جیل میں قائم سیشن عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام کی جانب سے ملزم عاطف زمان کو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں موقف دیا کے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا۔ ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے کے لیے کے پی میں مختلف ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ پولیس کی ناکامی کے بعد عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ ملزم عادل زمان اور اس کی جائیداد سے متعلق اخبارات میں اشتہارات شائع کرکے 12 دسمبر کو رپورٹ پیش کرے۔ عدالت نے عادل زمان کی عدم گرفتاری کے باعث ملزم عاطف زمان پر فردجرم ایک بار پھر موخرکردی۔