واسانے شہر کے 3 مقامات پر ڈرینج سسٹم کی بہتری کافیصلہ کرلیا

ورلڈبینک کی گرانٹ سے 3واٹرسٹوریج ٹینک تعمیرکئے جائیں گے

جمعرات 26 نومبر 2020 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) واسانے شہر کے 3 مقامات پر ڈرینج سسٹم کی بہتری کافیصلہ کرلیا، واسا ورلڈبینک کی گرانٹ سے 3واٹرسٹوریج ٹینک تعمیرکئے جائیں گے ، شیراں والاگیٹ، تاجپورہ اور والٹن میں زیرزمین ٹینک بنانے کا کانسپٹ کلیئرنس پیپر حکومت پنجاب کو ارسال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واسا نے شہر کے 3 مقامات پر ڈرینج سسٹم کی بہتری کافیصلہ کیا ہے، واسا نے منصوبے میں 20ڈی واٹرنگ سیٹ کی خریداری بھی شامل کی ہے، واسا نے یڈرینج سسٹم کی بہتری کے لئے کا نسپٹ پیپربھی تیارکرلیا ہے اور منصوبے پرمجموعی لاگت ایک ارب 35کروڑ 70 لاکھ کاتخمینہ لگایا گیا ہے، ایم ڈی واساسید زاہد عزیز کی پراجیکٹ کانسپٹ کلیئرنس حکومت کو ارسال کردیا ہے۔

شیراں والاگیٹ میں واٹر ٹینک 19کروڑ 50 لاکھ میں تعمیر کیا جائیگا ، تاجپورہ میں واٹر سٹوریج ٹینک پر 48کروڑ 20 لاکھ لاگت آئے گی ، والٹن میں بارشی پانی سٹوریج ٹینک 50 کروڑ میں تعمیرکیاجائیگا ، 20 ڈی واٹرنگ سیٹ خریداری پر 18کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :