ملک میں جلسے جلوسوں سے کورونا کی وباءبڑھ رہی ہے۔رخسانہ نوید

جمعرات 26 نومبر 2020 22:54

لاہور۔26نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26نومبر2020ء) :پاکستان تحریک انصا ف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں عوام کی زندگیوں کے ساتھ اپنی مردہ سیاست کو چمکانے کے لئے خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جوکسی صورت بھی قابل قبول نہیں، کرپٹ اپوزیشن منفی سیاست سے باز آجائے اور ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کرنا بند کرے، اپوزیشن عوام کی زندگیوں کو داؤ پر نہ لگائے،ملک میں جلسے جلوسوں سHZے کورونا کی وباءبڑھ رہی ہے، افسوس ہے کہ اپوزیشن ملکی مفاد کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے،پی ڈی ایم کی قیادت ملک دشمن مودی کے ہاتھوں کھیل رہی ہے جوکہ قابل مذمت ہے، پشاور کے جلسے میں عوام نے نہ شرکت کر کے پی ڈی ایم کی قیادت پربھرپور عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، اپوزیشن قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے۔