کراچی،اورنگی ٹائون نمبر4 میں مہندی کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی، تین افراد زندہ جل گئے

جمعہ 27 نومبر 2020 13:08

کراچی،اورنگی ٹائون نمبر4 میں مہندی کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی، تین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون نمبر4 میں مہندی کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں تین افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے جبکہ کارخانہ بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح اورنگی ٹاون4 نمبرمومن آباد تھانے کے عقب میں قبامسجد کے قریب دومنزلہ مکان میں واقع مہندی کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کارخانے کو لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اورآگ بجھانے کی کوششیں کی اورنگی فائر اسٹیشن کے فائرافسر مظہر رفیق کے مطابق کارخانہ رہائشی علاقے میں موجود تھا آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی کارخانے سے تین سوختہ نعشیں ملی ہیں۔جان بحق افراد کی لاشیں ایمبولینس کے زریعے عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں جان بحق افراد کی شناخت اکرم ، شاہد اور اسماعیل کے ناموں سے ہوئی۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔