امارات اور اسرائیل کے درمیان تحفظ آب کے پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط

معاہدے کے تحت دونوں ممالک انسانی ضرورت اور زرعی مقاصد کے لیے صاف پانی کی فراہمی پر مل کر کام کریں گے

جمعہ 27 نومبر 2020 13:16

امارات اور اسرائیل کے درمیان تحفظ آب کے پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کی کمپنیوں کے درمیان تحفظ آب کے پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ ابو ظبی میں قائم الدہرا ایگری کلچرل کمپنی اور اسرائیل کے واٹرجین نامی ادارے کے درمیان ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدے پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک انسانی ضرورت اور زرعی مقاصد کے لیے صاف پانی کی فراہمی پر مل کر کام کریں گے۔