سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیس کا نیا ورژن جاری کردیا،داخلے کیلئے ’’ب فارم ‘کی شرط لازمی قرار

جمعہ 27 نومبر 2020 15:56

سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیس کا نیا ورژن جاری کردیا،داخلے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیس کا نیا ورژن جاری کردیا۔سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ’’ب فارم ‘کی شرط بھی سیس کے نئے ورژن میں شامل ہے، داخلوں کے وقت بچوں کی مکمل معلومات سیس میں اپ لوڈ کی جائیںگی۔ ’’ب فارم ‘‘سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہونے پر داخلہ اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

’’ ب فارم ‘کا اندراج محکمانہ پالیسی میں مستقل طور پر شامل کیا گیا،سکول انفارمیشن سسٹم کے ورژن میں بھی شامل کر دیا گیا،نیا ورژن فائیو ٹو سیون کے نام سے متعارف کروایا گیا،نئے وژن میں بچوں کے ’’ب فارم ‘‘کا اندراج لازمی کر دیا گیا،اساتذہ گوگل ایپ پر جا کر نیاورژن ڈائون لوڈ یا اپ ڈیٹ کر سکیں گے،داخلے کے وقت سکول انفارمیشن سسٹم پر آن لائن انٹری کرنا ہو گی، سیس پر ب فارم کا اندارج نہ کرنے پر اینرولمنٹ ممکن نہیں ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :