آئندہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت بن کر ابھرے گی، میاں محمد اسلم

عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں، ملک میں جماعت اسلامی ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار اد ا کر رہی ہے

جمعہ 27 نومبر 2020 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ناقص حکومتی پالیسیوں کی بدولت غریب غریب تر اور امیر امیر ترہوتا چلا جا رہا ہی. مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، عوامی حقوق کے تحفظ ، مظلوم کشمیریوں کی پشتی بانی اور کرونا متاثرین، سیلاب متاثرین کی امداد کا معاملہ ہو جماعت اسلامی ہر محاذ پر فعال قومی کردار کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا ملک بھر سے سابق سیاسی پارٹیوں کی پالیسیوں سے اکتائے اور اسلامی انقلاب کے خواہش مند ہزاروں افراد جوق در جوق جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں. انشا اللہ آئندہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور عوام کے مسائل حل کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرائے خربوزہ اور ڈی سترہ کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ اور مو ثر افرد سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے،تمام سیاسی پارٹیوں نے عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، پاکستان میں برسوں سے جاری کرپٹ نظام کو ختم کرنے کا وقت آن پہنچاہی. اب عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں، اس وقت ملک میں جماعت اسلامی ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار اد ا کر رہی ہی. جماعت اسلامی صاف ستھرے کردار اور واضح دوٹوک قومی سیاسی بیانیہ کے ساتھ اپوزیشن کے محاذ پر کردار کرتی رہے گی. انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میںکمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں اورمشیروں کو حاصل ہوتے ہیں۔