وزیر اعلی سندھ کی صحت میں بہتری آنے لگی

ایک اور کورونا ٹیسٹ ، نتیجہ آنے پر آئسولیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا

جمعہ 27 نومبر 2020 19:24

وزیر اعلی سندھ کی صحت میں بہتری آنے لگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) وزیر اعلی سندھ کی صحت میں بہتری آنے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ان کا جمعہ کو پھر کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے، جس کا نتیجہ آنے پر آئسولیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہیں گزشتہ روز تک بخار کی معمولی علامات تھیں۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ وزیراعلی مراد علی شاہ آئندہ ہفتے سے باقاعدہ ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔

دوسری طرف وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز شیرازی کی کورونا سمیت دیگر بیماریوں کے باعث طبیعت انتہائی ناساز ہیں اور وہ گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ارکان سندھ اسمبلی حلیم عادل اور جام اکرام کی طبیعت میں بھی بہتری آگئی ہے۔