خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثمر بِلور کوروناکا شکار ہو گئیں

اے این پی کی خاتون رکن اسمبلی ثمر بِلور نے گزشتہ ہفتے پشاور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کی تھی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 27 نومبر 2020 19:26

خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثمر بِلور  کوروناکا شکار ہو گئیں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون رکن ثمر بلور کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ثمر بلور نے لکھا کہ ’’ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور میں نے علامات ظاہر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔

آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، جلد صحتیابی کی امید ہے‘‘ ۔
واضح رہے کہ ثمر بلور نے پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کی تھی، اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو کے ساتھ تصویر بھی بنوائی تھی ۔ اسی جلسے کے بعد بلاول بھٹو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد دیگر رہنماؤں کو اپنے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی گئی تھی ۔