انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ گیمز پشاور میں شرکت کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا دستہ روانہ ہوگیا

امید ہے کہ پنجاب کی ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور میڈلز حاصل کرکے واپس آئیں گی، ڈی جی سپورٹس پنجا ب عدنان ارشد اولکھ

جمعہ 27 نومبر 2020 20:18

انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ گیمز پشاور میں شرکت کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ گیمز پشاور میں شرکت کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا دستہ روانہ ہوگیا ہے سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستہ کی قیادت ڈائریکٹرسپورٹس پنجاب محمد حفیظ بھٹی کررہے ہیں ، سپورٹس بورڈ پنجا ب کی اتھلیٹکس ٹیم 32بوائز گرلز اور آفیشلز پر مشتمل ہے ، شاہد فقیر ورک اتھلیٹکس ٹیم کے مینجرہیں پنجاب سے سات گیمز ہاکی ، بیڈمنٹن ، سکواش ، ٹیبل ٹینس ، والی بال ، اتھلیٹکس اورفٹ بال میں 130 سے زائدبوائز اورگرلز کھلاڑی انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ گیمز پشاور میں شرکت کررہے ہیں ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ٹیموں کی روانگی کے موقع پر اپنے بیان میںکہا ہے کہ امید ہے کہ پنجاب کی ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور میڈلز حاصل کرکے واپس آئیں گی ،سپورٹس بورڈپنجاب نے ٹریننگ کیمپ میں بہترین سہولیات فراہم کی ہیں اور ماہر کوچز نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی ہے انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ گیمز پشاور 28 نومبرسی2دسمبرتک پشاور میں منعقد ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :