موجودہ حالات میں مساجد اور عبادت گاہوں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے ،نمازی ماسک کا استعمال اور فاصلوں کا بھی خیال رکھے ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

جمعہ 27 نومبر 2020 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے پیش نظر کوئٹہ شہر کے تمام مساجد اور عبادت گاہوں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے نمازی ماسک کا استعمال اور فاصلوں کا بھی خیال رکھے علمائیکرام موجودہ وائرس کے حوالے سے اپنے خطبات اور تقاریر کے دوران عوام الناس میں شعور پیدا کریں تاکہ موجودہ وائرس سے لوگوں کو بچایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد قبا کمشنر آفس کوئٹہ میں کرونا وائرس کے ایس او پیز کے پابندی کے حوالے سے علماء کرام سے ایک میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ پولیٹیکل بابر خان، خطیب سنڈیمن سکول قاری عبدالحفیظ، خطیب حاجی کیمپ مسجد پیر سید نقیب اللہ آغا، خطیب جامعہ ابدالیہ مولانا سید سمیع اللہ آغا، خطیب متولی جامعہ مسجد سفیر مولانا قاری عبدالرحمن، خطیب و مہتمم جامعتہ السلام پروفیسر مولانا قاری شیر ارشد، جامعہ مسجد سیدالمرسلین کوئٹہ کینٹ قاری محمد ایوب، خطیب جامعہ مسجد قباء کمشنر آفس کوئٹہ مولوی عبدالروف، امام و خطیب جامعہ مسجد غزنویہ اہلحدیث مولانا محمد زکریا ذاکر اور جنرل سیکریٹری بلوچستان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت خلیل الرحمن بھی موجود تھے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ علماء کرام معاشرے میں اعلی درجے کی حیثیت رکھتا ہے لہذا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنی مساجد اور عبادت گاہوں میں حکومتی ایس او پیز کے حوالے سے لوگوں کو پابند کرنے کی تلقین کیا کریں جس پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ریاست کی ذمہ داریوں اور حکومتی ایس او پیز کو احسن طریقے سے عمل کرنے کی یقین دھانی کرائی انھوں نے کہا کہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق خود بھی عمل کرینگے اور دوسروں کو بھی اسکے حوالے سے آگاہی کرتے رہینگے۔