تنگوانی پولیس نے آپریشن کے دوران 17 دن قبل اغوا ہونے والے شیخ اور میرانی برادری کے افراد کو بازیاب کرالیا

جمعہ 27 نومبر 2020 21:09

تنگوانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) تنگوانی پولیس دوران آپریشن بہت بڑی کامیابی 17 دن قبل اغوا ہونے والا شیخ برادری اور میرانی برادری کے افراد بازیاب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کندھ کوٹ امجد احمد شیخ صاحب کی نگرانی میں شیخ اور میرای برادری کے مغویوں کی بازیابی کے لیے درانی مھر کچے کے علاقے جیئد جاگیرانی گینگ کے خلاف ھیوے مشینری اور اے پی سی چینس کے ساتھ دوسرے دن بھی کمبنگ آپریشن جاری رکھا جبکہ دوران آپریشن راکٹ لانچر اور ھیوے مشینری اور اسلحہ کا استعمال ڈاکووں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا دوران آپریشن 17 دن قبل اغوا ہونے والے غلام سرور میرانی، اظھر عرف ھزاری شیخ اور ماروی عرف ماریہ شیخ کو پولیس نے بازیاب کرا لیا ہے ۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا کہ جب تک کچے میں ڈاکو کا صفایا نہیں کیا جاتا تب تک آپریشن جاری رہے گا اور انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :