قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے پانچویں رئوانڈکادوسراروزمکمل

جمعہ 27 نومبر 2020 22:30

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے پانچویں رئوانڈکادوسراروزمکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں خیبر پختونخواہ نے ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 7 وکٹیں کھونے کے بعد 249 رنز بنا لیے ۔ خالد عثمان 59 اور محمد وسیم 20 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے ۔ کامران غلام نے 67 رنز کی اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 110 گیندوں کا سامنا کیا ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے ۔

منیر ریاض 91 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ اس سے قبل ناردرن نے دوسرے روز 371 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کاآغاز کیا اور 460 رنز 9 کھلاڑی آٹ پر اننگز ڈیکلئیر کر دی ۔ آصف علی 45 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے ۔ ان کی اننگ میں 4 چوکے اور دو چھکے شامل تھے ۔ فیضان ریاض نے آصف علی کے ساتھ اپنے انفرادی اسکور 124 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور 146 رنز پر ارشد اقبال کا شکار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 189 گیندوں کا سامنا کیا اور 18 چوکے اور ایک چھکا مارا ۔ خیبر پختونخواہ کے ارشد اقبال اور زوہیب خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے ۔ دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 136 رنز بنا لیے تھے ۔ عثمان صلاح الدین 18 اور محمد سعد 9 رنز پرناٹ آٹ ہیں ۔

علی زریاب نے 67 اور احمد شہزاد نے 33 رنز بنائے ۔ بلاول بھٹی اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے 272 رنز پانچ کھلاڑی آٹ کے ساتھ دوسرے روز اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ۔ اور 7 وکٹوں پر 527 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کر دی ۔ گزشتہ روز کے ناٹ آٹ بیٹسمینوں نے سنچریاں بنائیں ۔ خاص طور پر سلمان علی آغا نے ایک بھر پور اننگز کھیلی ۔

انہوں نے 183 گیندوں پر 169 رنز بنائے اور رن آٹ ہوئے ۔ ان کی اننگز میں 21 چوکے اور تین چھکے شامل تھے محمدعمران نے انکا بھرپور ساتھ دیا ۔ وہ 100 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے ۔ انہوں نے 143 گیندوں کا سامنا کیا ۔ اس سے قبل گزشتہ روز عمر صدیق نے 94 رنز بنا ئے تھے ۔ سنٹرل پنجاب کے احمد صفی،وقاص مقصود اور حسن علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری ہے ۔

دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو سندھ نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کھو کر 175 رنز بنا لیے ہیں ۔ عمیر بن یوسف 74 اور سعود شکیل 67کے اسکور کے ساتھ تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے ۔ اس سیقبل بلوچستان نے 333 رنز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر دوسریروزکھیل کاآغاز کیا۔انھوں نی9وکٹوں کینقصان پر 458 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کر دی گزشتہ روز کے 155 رنز ناٹ آٹ بیٹسمین اکبر الرحمان 164 رنز بنا کر آٹ ہو ئے انکی اننگز میں13 چوکے اور 4 چھکے بھی شامل تھے ان کے ساتھ دوسرے ناٹ آٹ بِیٹسمین ایاز تصور تھے جنہوں نے سنچری بنائی ۔ انہوں نے 67 رنز سیکھیل کا آغاز کیا وہ 138 رنز پر ناٹ آٹ رہے ۔ شاہنواز دھانی نے چار جبکہ ابرار احمد نے تین وکٹیں لیں ۔