روزنامہ امت حیدرآباد کے فوٹوگرافر عدیل احمدکی کمسن صاحبزادی دوران علاج انتقال کر گئیں

جمعہ 27 نومبر 2020 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) روزنامہ امت حیدرآباد کے فوٹوگرافر عدیل احمدکی کمسن صاحبزادی دوران علاج انتقال کر گئیں، وہ کچھ دنوں سے زیرعلاج تھیں، نمازجنازہ مصطفی مسجد لطیف آبادیونٹ 5 جبکہ تدفین یونٹ 10 کے قبرستان میں ہوئی، نماز جنازہ و تدفین میں جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے امیر عقیل احمدخا ن،سابق امیر حافظ طاہر مجید ، نائب امیر عبدالقیوم حیدر،جنرل سیکریٹری ظہیرالدین شیخ ،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدرراحیل قریشی،حسن راشد،الخدمت ہسپتال لطیف آباد کے ایڈمنسٹریٹر فرقان حفیظ، سینئر صحافیوں عبدالحفیظ عابد،شاہدشیخ،محمدحسین خان، عبداللہ شیخ،سہیل انصاری،شاہدحفیظ، ندیم خاور، خالد شیخ، شاہد علی، حسنین شاہ، اکرم شاہد، عمیر راجپوت، انجم پرویز،سجادزیدی، آفاق نصر ودیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :