لاکی فرگوسن نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کی‘ ہم اس کا سامنا نہیں کر سکے، کیرون پولارڈ

جمعہ 27 نومبر 2020 22:54

لاکی فرگوسن نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کی‘ ہم اس کا سامنا نہیں ..
آکلینڈ۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹونٹی کپتان کیرون پولارڈ نے کہا ہے کہ لاکی فرگوسن نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کی‘ ہم اس کی بولنگ کا سامنا نہیں کر سکے۔ جمعہ کو پہلے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد بات کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ 58 پر کوئی وکٹ نہیں گری اور پھر ہم نے یکے بعد دیگرے ایک رن کے اضافے پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھے ‘ ان میں سے تین وکٹیں فرگوسن نے حاصل کیں۔

پولارڈ نے فرگوسن کی بولنگ کا حوالہ دیتے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس کا سامنا نہیں کر سکے، ’’سمارٹ بوائے“۔ پولارڈ نے کہا کہ جب بولر بلے باز پر حاوی ہوتا ہے تو آپ کو بلے باز کی حیثیت سے کچھ الگ آزمانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

بارش اور اس طرح کی وکٹ نے ہماری مدد کی ‘ بال بلے پر صحیح آرہا تھا۔ ابتدا میں بولرز نے شارٹ گیندیں کروائیں لیکن فرگوسن نے آتے ہی سب کچھ بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے آپ کو ایسے تیار کرنے کی ضرورت ہے کہ جب ٹیم مشکل میں ہو تو اسے مشکل سے کیسے نکالا جائے۔ اس میچ میں فرگوسن نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اس کے باوجود پولارڈ نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے بارش کے باعث 16اوور تک محدود ہونے والے میچ میں اپنی ٹیم کا سکور 180 رنز تک پہنچا دیا۔