پاکستانی ٹیم کو فائنل وارننگ دینے والے کیوی وزارت صحت کے حکام مالی مفادات کے آگے ڈھیر

قوانین کی پاسداری پرمہمان ٹیم کے شکر گزار ،گرین شرٹس کا قید تنہائی میں‌رویہ بہتر دیکھ کر کیوی حکومت کا بھی یوٹرن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 نومبر 2020 12:53

پاکستانی ٹیم کو فائنل وارننگ دینے والے کیوی وزارت صحت کے حکام مالی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کو 24 گھنٹے قبل فائنل وارننگ دینے والے نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے حکام کے قدم مالی مفادات کے آگے ڈگمگا گئے، یوٹرن لینے والی کیوی حکومت بھی منظم تنہائی اور قرنطینہ قوانین کی پاسداری پر مہمان ٹیم کی شکرگزار اور 6 کھلاڑیوں کے مثبت نتائج کے بعد تحقیقات میں تعاون کی بھی معترف ہے ، قومی سکواڈ کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جس میں ایک اور کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم کیوی کرکٹ بورڈ کو پہلے سے کرونا کا شکار 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے جنہوں نے فائنل وارننگ تو جاری کی مگر لاکھوں ڈالرز کا سرمایہ خطرے میں دیکھ کر انہوں نے بھی یکایک یو ٹرن لے لیا کیونکہ دورہ ملتوی یا منسوخ ہونے پر کرکٹ نیوزی لینڈ کو بھاری مالی نقصان ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھانے والے نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا مہنگا سودا کیا تاکہ براڈ کاسٹنگ رائٹس کی مد میں ہونیوالے بھاری نقصان سے بچا جا سکے۔ گذشتہ سال بورڈ کا 3.5 ملین ڈالر خسارے کا بجٹ تھا، انٹرنیشنل میچز سے 90 فیصد کمائی کرنیوالے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی میزبانی کیلیے درکار مینیجڈ آئسولیشن کوارنٹائن کی مد میں بھی بھاری رقم ادا کرنی ہے،6 پاکستانی کرکٹرز کے ٹیسٹ تین روز قبل مثبت آچکے جب کہ آج ایک اور کیس مثبت آیا ہے۔ اگر صورتحال خراب ہونے سے 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز منسوخ ہوئی تو براڈ کاسٹنگ رائٹس کی مد میں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔