میکسیکو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1090675ہو گئی

ہفتہ 28 نومبر 2020 13:38

میکسیکو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1090675ہو گئی
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2020ء) میکسیکو میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12081کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1090675سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلا غ کے مطابق میکسیکو وزارت صحت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کوروناوائرس سے 631نئے ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 104873ہوگئی ہے۔میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے کہا کہ لاطینی امریکہ کووڈ۔19ویکسین رواں سال دسمبر میں شروع کرنے کاامکان ہے۔میکسیکو کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے لحاظ سے امریکہ ، برازیل اور ہندوستان کے دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔