انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:28

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی
کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں5 وکٹ سے شکست دیدی ،ہائی اسکورنگ میچ کا اختتام آخری اوور میں ہوا۔کیپ ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے اوئن مورگن کی قیادت میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر179 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ فاف ڈوپلیسی نی58 رنز بنائے۔انگلش بالر سیم کرن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔انگلینڈ نے 5وکٹ کے نقصان پر ہدف پالیا، جانی بیرسٹو نے شاندار ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا اور مین اذف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :