میاں اسلم اقبال کا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ہیڈآفس کا دورہ، بریفنگ اجلاس میں ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا

نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے قوم کی تقدیر بدلیں گے، پی وی ٹی سی اہداف طے کر کے انکا حصول یقینی بنائے‘ وزیر صنعت و تجارت

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:36

میاں اسلم اقبال کا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ہیڈآفس کا دورہ، بریفنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ہیڈآفس کا دورہ کیا ّچیئرمین پی وی ٹی سی میجر (ر)شاہنواز بدر نے ادارے کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی اور ادارے کے تنظیمی ڈھانچے، انتظامی، مالی اموراور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ۔ مینیجنگ ڈائریکٹر امجدعی ،مینیجر ایچ آر رضا شامی، سینئر مینیجر نصاب غضنفر عباس اور دیگر افسران نے بریفنگ اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکیقوم کی تقدیر بدلیں گے -پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اہداف طے کرکے ان کا حصول یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ کورسز کو عصر حاضر کے تقاضوں، جدید ٹیکنالوجی اور انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے اور انڈسٹری کی ضروریات جانے کے لئے انڈسٹری سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کے اداروں کو ایک چھتری تلے لانے کے لئے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔میاں اسلم اقبال نے ہدایت کی کہ پی وی ٹی سی کے اداروں میں گنجائش کے مطابق طلبہ و طالبات کی انرولمنٹ یقینی بنائی جائے۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ پنجاب بھر میں پی وی ٹی سی کے 208اداروں میں ہر سال 40ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو 65ٹریڈزمیں تربیت دی جاتی ہے ۔

قبل ازیں صوبائی وزیر نے چئیرمین پی وی ٹی سی کے ہمراہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گرین ٹاون کابھی دورہ کیا، کلاس روم اور لیبز کا معائنہ، ہنر سکھانے کے عمل کا جائزہ لیا -صوبائی وزیر نے ہنر سیکھنے والے طلبہ و طالبات سے انکی تعلیمی سرگرمیوں بارے دریافت کیا -صوبائی وزیر نے شجر کاری مہم کے حوالے سے وی ٹی آئی کے لان میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :