میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوںکی عدم ادائیگی کیخلاف ہڑتال کردی ،بتی چوک میں آپریشن کو معطل کرکے مسافروںکو نیچے اتار دیا

مسلم لیگ (ن) نے میٹرو بس کے ملازمین کو تنخواہوںکی عدم ادائیگی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:41

میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوںکی عدم ادائیگی کیخلاف ہڑتال کردی ،بتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوںکی عدم ادائیگی کے خلاف ہڑتال کردی ،بتی چوک میں آپریشن کو معطل کرکے مسافروںکو نیچے اتار دیاگیا ،مسلم لیگ (ن) نے میٹرو بس کے ملازمین کو تنخواہوںکی عدم ادائیگی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کے ملازمین نے تنخواہوںکی عدم ادائیگی کے خلاف آپریشن روک کر احتجاجاً ہڑتال کردی ۔

(جاری ہے)

بتی چوک میں میٹرو بس کو روک کر مسافروںکو نیچے اتار دیاگیا جس کی وجہ سے مسافروںکو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑا ۔ ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ٹریک پر احتجاج بھی کیا گیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) نے اس معاملے پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںمذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے ۔سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ میٹرو بس لاہور اور راولپنڈی کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی جس کیخلاف ملازمین نے احتجاجاًجا ہڑتال کردی ہے۔ میٹرو بس کی بندش سے روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لے کر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنائیں۔