شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:41

شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ کی جمہوریت پسندی کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مرحومہ کا شریف خاندان کی تربیت اور اتحاد یکجہتی میں کلیدی کردار تھا۔